پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ فل حال 200/300 روپیہ من کی کریکشن آ سکتی ہے۔ کابلی مونگ کے 8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تنزانیہ پرانے مال کے ادھار پر 6300/6400 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں جبکہ تنزانیہ نئے مال کے 7100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حیدر آباد منڈی میں۔ کینیا نئے مال 7500 سے 8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔