پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں کل رات 205/206 روپیہ کلو تک کام ہو گئے تھے تاہم ابھی مارکیٹ 207/208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ پیمنٹ پریشر کی وجہ سے اتنی کمزور ہوئ ہے۔ جہاز میں جن ٹریڈرز کے مال تھے انہوں نے اوپر ہر ریٹ میں مال بیچے ہیں۔ یہی وجہ ہے مارکیٹ پچھلے 20 دن میں 45 روپیہ کلو تک کمزور ہوئ ہے۔ لوکل میں مارکیٹ پڑتے سے جتنی اوپر تھی سارا فرقہ اڑ گیا ہے۔ اب ریٹ بھی کافی کم ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 206.36 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انڈیا کی خریداری کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے آگے مارچ میں انڈیا کی نئ کراپ آ جائے گی۔ جب بھی نئ فصل آتی ہے ریٹ میں کچھ نا کچھ کمی تو لازمی آتی ہے۔