Sugar | چینی
Dec 03 2024
کالا چنا ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 13 2022 15:47:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9075 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:44:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی لگ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انویسٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کھل کہ مال نہیں مل رہا ہے۔ لائن سے بیچ بہت ٹائٹ ہے۔ .
Jun 13 2022 15:40:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 165/66 جیسے حالات بن گئے ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ فالکن بریج والا 170 مانگنا شروع ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 650/55 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی کے 680 ڈالر تک کام ہوے ہیں جون جولائی شپمنٹ کے۔ اگست ستمبر شپمنٹ 685/90 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ کالا چنا 640 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے چار پانچ دنوں سے بکنگ بھرپور ہو رہی ہے۔ تاہم فل الحال پائپ لائن میں مال شارٹ ہونے کی وجہ سے تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ عید الاضحی تک تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔ 5/6 جولائی تک مئ کے مہینے کتنی لوڈنگ ہوئی ہے اس کے فگر بھی آ جائیں گے۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 13 2022 13:13:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد 29500/800 جیسے حالات ہیں۔ ایرانی زیرہ سفید 30500 جیسے حالات ہیں رکا ہوا ہے۔ .
Jun 13 2022 12:57:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چنا سفید سوڈان 212/14 رشین 225/30 برما وی ٹو 222 وی سیون 233/35 جیسے حالات ہیں انٹر بنک میں ڈالر کی تیزی کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہےایتھوپیا 6/7/8 240/50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جیسی کوالٹی ویسا ریٹ۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280 انڈیا 278/80 کینیڈا 285/90 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ جو ریٹ میں 5 سے 10 کلو کا فرق ہوتا ہے اس کی دو وجوہات ہوتی ہیں۔ نمبر ون کوالٹی۔ اور نمبر دو پیمنٹ کنڈیشن۔ کراچی میں ایڈوانس پیمنٹ پہ مال خریدنے والے کو ہر ٹائم مارکیٹ سے سستا مال ملتا ہے کیونکہ ایمپورٹرز کو بنک میں پیمنٹ پہلے جمع کرانی پڑتی ہے پھر بنگ ڈاکیومنٹ ریلیز کرتے ہیں۔ اسکے بعد چار سے 7 دن میں پورٹ سے مال کلیئر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایڈوانس پیمنٹ پر سستا مل جاتا ہے۔ انڈین 9 ایم ایم 298/303 امیریکن 9 ایم ایم 340/50 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں انڈیا کا 12 ایم ایم مال آیا ہے جو امیریکن 9 ایم ایم کا توڑ ہے 345 سے 350 تک کام ہوے ہیں۔ .
Jun 13 2022 12:29:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں آمد نہ ہونے کے برابر تھی۔ 11000/12500 تک کام ہوے ہیں۔ آج گاہکی اچھی تھی۔ پلانٹ والے مشین کلین 13000/13500 جیسے حالات ہیں۔ مصری برسیم پرانا 11000 سمجھنا چاہیے۔ جبکہ نیا برسیم 13000 تک کام ہوے ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے۔ بکنگ پرانا برسیم 1100 ڈالر جیسے حالات ہیں لیکن سیلنگ کم ہے مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ انڈیا خریدار ہے پرانے مال کا مصر سے۔ نیا 1350 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 13 2022 12:01:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9300/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش 9300/50 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9100 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:56:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 232 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 227/28 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی کی مارکیٹ میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم پورٹ پر 48 کنٹینر کرمسن مسور کے لگے ہیں۔ پورٹ کے مال باہر آنے میں تین چار دن لگ جائیں گے۔ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:43:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8200 بھلوال 8180 پاپولر شوگر ملز 8100 8100 المعز 2 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون سفینہ 8100 کشمیر سیلنگ نہیں دے رہا ہے۔ کمالیہ 8060 جبکہ کسان شوگر ملز 8115 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ شوگر ملز 7925 آر وائی کے 7940 جے ڈی ڈبلیو 7920 اتحاد 7925 یونائیٹڈ 7920 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپر سندھ میں اے کے ٹی۔ ڈھرکی گھوٹکی 7925 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ زیریں سندھ میں نوابشاھ زون النور شوگر ملز 8060 جبکہ زیریں سندھ میں آباد گار 8100 فاران 8090 مہران 8100 تھر پارکر 8060 میر پور 8100 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو نے 15/20/25/30 تاریخ کے سودے بھی فروخت کئے ہوے ہیں۔ اگر ریٹیل میں ڈیمانڈ نہ نکلی تو پیمنٹ کا دباؤ بن سکتا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے 8040 جیسے حالات ہیں۔ دم خم نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:28:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 9000/9500 جبکہ گولی دھنیا 12000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:27:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ آج بکنگ میں کوئی آفر نہیں ا رہی ہے دبئی سے۔ آخری کام دبئی سے رشین ییلو پیس کا 500 ڈالر میں ہوا تھا۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 110.80 تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:25:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9700/9800 جبکہ فیصل آباد 9900/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 11:24:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 12500/13000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جام پور ڈنڈی کٹ 13500/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 9500/10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ لونگی کوالٹی 14500/16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جام پور ڈنڈی کٹ زیادہ تر کراچی کے ایکسپوٹرز ہی لے رہے ہیں جسکی وجہ سے فیصل آباد منڈی میں آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب ہائبرڈ مرچ بھی گرم ہی ہے۔ اچھی کوالٹی کی بیچ نہیں ا رہی ہے۔ اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال مرچ میں زبردست قسم کی تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ ممکن ہے کوئی انوکھا ریٹ ہی نہ بن جائے۔ کیونکہ چائنہ اور انڈیا میں مرچ کی شارٹیج ہے۔ چائنہ اور انڈیا میں اگر مرچ کی کمی ہو جاے تو یوں سمجھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں ہی مرچ شارٹ ہے۔ کیونکہ ان دونوں ممالک کی ابادی بہت زیادہ ہے۔ .
Jun 13 2022 11:18:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2950/3000 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 11:16:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ کوئٹہ خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر بھی 205.30 پہ پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:15:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 10500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 70/30 10700 جبکہ 80/20 10900 جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کا 11200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ تاہم کراچی کے ملرز خریدار بن جاتے ہیں۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 13 2022 11:13:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دیسی ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 2400/2450 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:10:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 روپیہ من۔ تھل لائن 6000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 13 2022 10:40:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 150 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد میں 4650 کا خریدار ہے۔ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ اسٹاکسٹ بھرپور انداز میں خریداری کر رہا ہے۔ .
Jun 13 2022 10:30:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 250 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6350 ملتان 6250 فیصل آباد 6150 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ سی ایچ کے ایم 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 645 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر ون گریڈ 680 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر آج دوبارہ تیز ہوا ہے اور 205.30 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 11 2022 17:26:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ میں آج بولی کافی لیٹ ہوتی ہے جسکی وجہ سے رپورٹ بھی لیٹ شائع کر رہے ہیں۔ دونوں منڈیوں میں 900/1000 بوری کی آمد تھی 11000 سے 13000 جیسے حالات تھے۔ مصری برسیم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود دیسی برسیم کسانوں نے کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دی۔ گوکہ خریدار گزشتہ روز کی نسبت 500 روپیہ کم قیمت میں خریدار تھا لیکن بیوپاریوں اور کسانوں کی طرف سے مضبوطی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب گاہک بھی بڑھ چڑھ کر گاہکی نہیں رکھتا تھا۔ پلانٹ والے مال 13500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مصری برسیم نیا 15 ستمبر سے 15 اکتوبر دوپہر کے اوقات میں 13500 تک کام ہوے ہیں شام کے اوقات میں 13200 کی سیلنگ تھی گاہک خاموش تھا۔ مصر میں دوپہر کے اوقات میں 1400 ڈالر مانگنا شروع ہو گئے تھے تاہم اس وقت 1350 ڈالر میں مل جاتا ہے۔ پرانا برسیم کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 11 2022 16:09:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7940 تک کام ہوے ہیں۔ جون کے سودے 8080 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 11 2022 15:59:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا باریک کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں نیچے گاہکی کم ہے سوڈان کوالٹی سفید چنا 215 کلو کی بیچ ہے۔ برما وی ٹو 2 کوالٹی 220/22 جیسے حالات ہیں۔ وی سیون 233 تک کام ہوے ہیں۔ رشین سفید چنا 225/30 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 کینیڈا 8/9 مکس 285/90 انڈیا 8 ایم ایم 280 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 295/305 جبکہ امیریکن 9 ایم 345/50 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 11 2022 15:44:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 11500 باریک 11300 جیسے حالات ہیں۔ رکا ہوا ہے۔ .
Jun 11 2022 15:31:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 تاندلیوالہ 2300 رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 11 2022 15:28:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 جبکہ تھل لائن 5950 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ ہوسکتا ہے 50/100 مزید مندہ ہو سکتا ہے۔ .
Jun 11 2022 15:25:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل پہ رکا ہوا ہے۔ کراچی 11300 جیسے حالات ہیں ہیں تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Jun 11 2022 15:23:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوپہر کے اوقات میں ایک افواہ گردش کر رہی تھی کہ گورنمنٹ نے بجٹ میں دالوں پہ ایڈوانس ٹیکس 2% سے بڑھا کر 3.5% کر دیا ہے تاہم شام کے اوقات میں تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ دالوں پر بارہویں شیڈول کے پارٹ 2 کے مطابق استثنا حاصل ہے اور ایڈوانس ٹیکس 2% فیصد ہی ہے۔ یعنی وہی پرانے اخراجات ہی آئیں گے امپورٹ پر 7% کے لگ بھگ۔ .
Jun 11 2022 15:15:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ نرم ہوا ہے اور 9000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ خریدار 8950 سے اوپر نہیں ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 11 2022 15:04:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی شام کے اوقات میں 4/5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 226/27 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور بھی 4/5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 228/29 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 230/31 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے کراچی میں مسور شارٹ ہو گئی ہے۔ فل الحال گرم ہے کام .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott