پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور کوالٹی 13500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے لودھراں اور جام پور کی کوالٹی ناقص ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی بارشیں ہوئیں ہیں لیکن سندھ میں ابھی تک کوئی نقصان والی بات نہیں ہے۔ تاہم 23 جولائی سے ایک اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو 4/5 دن چلے گا۔ یہ سلسلہ سندھ اور جنوبی پنجاب ہر طرف بارشیں برسائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 اگست تک بارشوں کے سلسلے آتے رہیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں اگر مزید بارشیں ہونگی تو نقصان کا باعث بنیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چائنہ میں مرچ کی کاشت کے دو مین علاقے شانگ ڈونگ اور چنگ شیانگ میں گزشتہ 6 روز مسلسل بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ پہلے وائرس کی وجہ سے نقصان ہوا تھا اب رہی سہی کسر بارشوں نے نکال دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چائنہ کی 75/80% فصل خراب ہو گئی ہے اور بارشیں اگر مزید جاری رہیں تو مزید نقصان کا باعث ہو گا۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ چائنہ کی 75/80% فصل تباہ ہو جانا بہت بڑی بات ہے۔ پاکستان میں وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن آگے چل کر ایک زبردست قسم کی تیزی کے امکانات دیکھائی دے رہے ہیں۔