+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2024 15:52:29
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں نمبر 2 کوالٹی مال 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی مال 248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشین مسور 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جیسا مال ویسا بھاؤ۔ آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں کام نہیں ہے۔ ۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مال کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر مارکیٹ ہے۔ مسور ثابت نپر نمبر 2 کوالٹی مال 685 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 207.73 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی اوپر ہے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا نے نومبر کے مقابلے میں ڈبل ایکسپورٹ کی ہے۔ دسمبر میں سب سے زیادہ خریداری آسٹریلیا سے انڈیا نے کی ہے۔ انڈیا نے 152407 ٹن ترکی 27100 بنگلہ دیش 22204 یو اے ای 15014 جبکہ پاکستان 7581 ٹن مسور ثابت امپورٹ کی ہے۔ اکتوبر نومبر دسمبر میں پاکستان میں آسٹریلیا سے مسور ثابت 22833 ٹن آیا ہے جبکہ یو اے ای میں 17013 ٹن مسور آیا ہے۔ دسمبر میں یو اے ای 15014 پاکستان میں 7581 ٹن مال آیا ہے۔ جو کہ پاکستان سے تقریباً ڈبل ہے۔ دبئ سے بھی پاکستان ہی مال آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ مڈ فروری میں پاکستان کے لیے جہاز بھی بک ہے جس میں 16000 ٹن تک مسور ثابت نپر ہے۔