+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 02 2024 15:36:08
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو لوکل مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ کراچی مارکیٹ 400 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 13800 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں گودام کے مال کے منگل پیمنٹ پر۔ بکنگ 50 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1220ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے جو کراچی پورٹ پر 14825 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشل مارکیٹ میں انڈیا گاہک جس کی وجہ سے دوبارہ مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ تاہم 120 ڈالر کی تیزی آ چکی ہے مارکیٹ میں۔ اب ٹریڈرز بکنگ میں بھی احتیاط سے کام کریں گے۔ لوکل مارکیٹ بھی 12000 والی تین چار دن میں 14000 ہو گئ ہے۔ مارکیٹ اچھی ریکور ہوئ ہے۔ دوسری جانب امپورٹرز کے 1100 ڈالر والے مال بھی پورٹ پر لگ رہے ہیں 13368 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ جن امپورٹرز کو نفع ہے یا جن کی ایوریج اچھی ہے وہ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کریں گے۔