+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2024 18:32:49
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 13300 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13365/70 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ جبکہ فروری کے سودوں کی 13840/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ جنوری کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے لیکن بیچ بہت کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج سندھ میں بات چیت ہوئی تو معلوم یہ ہوا کہ فاران شوگر ملز بھی ہو سکتا ہے 10 فروری تک بند ہو جائے۔لوئر سندھ میں چند ملیں یکم جنوری سے 5 فروری تک بھی بند ہونا شروع ہو جائیں گی۔ یہ ایک اندازہ ھے دو تین دن آگے پیچھے ہو سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس سال سندھ کی ملوں نے کرشنگ 13/14 دن پہلے شروع کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ جو مل جتنا عرصہ پہلے چلی ہے وہ بند بھی اسی حساب سے پہلے ہی ہو گی۔  اب چینی کی بات کریں تو سٹے میں اس وقت جنگ چل رہی ہے۔ کبھی مندے والے بھاری ہو جاتے ہیں کبھی تیزی والے بھاری ہو جاتے ہیں۔ لیکن جنہوں نے طاقت کے اندر بیوپار کیا ہوا ہے انہیں اس چیز سے فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ طاقت میں کام کرنے والا وقت ہارتا ہے مال نہیں ہارتا۔  یہی دو چار دن ہیں چینی کی خریداری کے اس کے بعد چینی بہت جلد تیز ہونے کے امکانات ہیں۔