+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2024 13:29:41
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مال کے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کوئ ضرورت مند ہی بیچ رہا ہے۔ امپورٹرز کے اوپر ریٹ والے مال ہیں۔ امپورٹرز کو اس ریٹ میں بیچ کر نقصان ہیں۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کر لیے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں مارکیٹ کافی دباؤ میں آ چکی ہے۔ 15100 والی ماش ثابت 12400 تک آ گئ ہے۔ 2700 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہو چکی ہے۔ اب لوکل مارکیٹ پورٹ کے مال پڑتے سے بھی 1300/1400 روپیہ من نیچے ہے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے 1110 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیںجو کراچی پورٹ پر 13489 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے 20/25 دن سے ڈیمانڈ کمزور ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔تاہم ایک دو دن سے فیصل آباد منڈی میں گاہک ہے۔ جہاں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں دوبارہ بہتری کے امکانات بن جائیں گے۔ جہاں موسم صاف ہوگا دھوپ کھل کر پڑے گی امید ہے تگڑی گاہکی نکلے گی کیونکہ دال اور ثابت کا فرق 3000 روپیہ من کا ہو گیا ہے۔