+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2024 14:50:02
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ مالوں کے 12500 سے 14600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 13500/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال فارغ کر رہے ہیں ہولڈ نہیں کر رہے ہیں اور انویسٹرز بھی مال نہیں خرید رہے ہیں۔ آگے اگر رمضان المبارک سے پہلے نیچے گاہکی اچھی نکلی تو مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔لیکن تھوڑی بہت بہتری انویسٹرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔ کیونکہ مال لینے جاؤ تو پہلے ہی 1000 روپیہ مہنگا ملے گا جب بیچنے جاؤ تو 1000 روپیہ کم بکے گا۔ 2000 کا فرقہ لینے اور بیچنے میں ہی آ جاتا ہے۔پھر کمیشن اور کولڈ سٹور کے خرچے اور بے ایمانی الگ سے آتے ہیں۔ اس لیے انویسٹرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔