پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 16200/16300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایک مہینے کے اندر 3000 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ تھوڑی بہت نیچے آئے گی دوبارہ خریداری کر لیں گے۔ دوسری جانب گوار میل کی ڈیمانڈ بھی کمزور ہے۔ گوار میل کا ریٹ 151 روپیہ کلو تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال سویا میل کا ریٹ کافی تیز تھا اور شارٹ تھا جس کی وجہ سے گوار میل کافی بکا تھا۔ اس سال گوار میل کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16200 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔