پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9700/9800 روپیہ من پر مارکیٹ اوپن ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھلوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیا سے بھی بکنگ کی آفرز آ رہی ہیں۔ 670 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 8186 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ کینیا کا مال تھل کے مال سے باریک اور تنزانیہ کے مال سے تھوڑا بہتر ہوتا ہے۔ تاہم یہ کوئ زیادہ مقدار میں مال نہیں ہیں کوئ اکا دکا بکنگ کی آفرز آ جاتی ہیں۔