Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
دھنیا ثابت ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 04 2022 15:54:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7975 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ جون کے سودے 8075 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل پر خبر چلی ہے کہ پنجاب گورنمنٹ نے فیڈرل گورنمنٹ کو تجویز دی ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی فل الحال اجازت نہ دی جائے جسکی وجہ سے مارکیٹ کم ہو گئی ہے۔ .
Jun 04 2022 15:52:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 5825 جیسے حالات ہیں سرگودھا منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لائن سے بیچ انتہائی کم ہے اور شام کے اوقات میں ملرز بھی خریدار بننا شروع ہو گئے تھے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو گئی ہے۔ .
Jun 04 2022 11:04:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8000 تک کام ہوے ہیں۔ جون کے سودے 8130 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی کم ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بے جان ہے۔ لیکن جنوبی پنجاب کے ملرز مضبوط بیٹھے ہوئے ہیں۔ کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز والا مانگتا 8250 ہے ہوسکتا ہے 8200 میں بھی دے جاے لیکن اوپن مارکیٹ میں وارہ نہیں ہے۔ اسی طرح جے ڈی ڈبلیو بھی 8250 ہی مانگتا ہے۔ تاہم ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔ جون کا مہینہ ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ 10 جون کو گورنمنٹ بجٹ پیش کر رہی ہے اس لئے چھوٹے دوکاندار خریداری میں زیادہ تر دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ ہو سکتا ہے کوئی سیل ٹیکس میں رد و بدل نہ ہو جائے۔ .
Jun 04 2022 10:41:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 400/450 بوری جبکہ وانڈو منڈی میں 300 بوری کی آمد تھی۔ شیخو پورہ منڈی میں ریگولر کوالٹی جس کو پکے دڑے کہتے ہیں 11000 سے 12500 تک کام ہوے ہیں۔ 150 بوری کا کام ہوا ہے۔ بقایا مال کی سیلنگ نہیں تھی۔ آج خریدار کافی تھا۔ مشین کلین مال 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ مصری برسیم پرانا 11300 میں کام ہوا ہے ستمبر کا جبکہ حاضر میں 10500/11000 جیسے حالات ہیں۔ جس مال کا رنگ اچھا ہوتا ہے وہ 500 بڑھا کہ فروخت ہو جاتا ہے۔ جبکہ جس مال کا رنگ نرم ہوتا ہے وہ 500 کم کر کے فروخت ہوتے ہیں۔ نیا برسیم کراچی اکتوبر کے سودے 14500 جیسے حالات ہیں۔ بکنگ پرانا برسیم 1100 نیا 1300 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 04 2022 10:35:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 جبکہ باریک تل بھی 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ کے مال کوئٹہ کے ایکسپوٹرز نے 12000 تک خریداری کی ہے۔ لیکن کوئٹہ کی پیمنٹس بعض اوقات زیادہ دیر لگ جاتی ہے۔ اس لئے بڑھا کہ بھی کام ہو جاتا ہے۔ .
Jun 04 2022 10:31:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 جبکہ 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 04 2022 10:30:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 6200/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ .
Jun 04 2022 10:27:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2600/2800 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 205 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے خریدار خاموش ہے سدا بہار جوار اوکاڑہ 2450 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے .
Jun 04 2022 10:19:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 210 روپیہ کلو۔ برما وی ٹو 214/15 وی سیون 228/30 جبکہ رشین سفید چنا 5 روپیہ کلو کم ہوا ہے اور 220/25 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 270/75 کینیڈا 8/9 270/75 جبکہ جس مال میں 9 ایم ایم کی مقدار زیادہ ہے وہ 278/80 تک فروخت ہو جاتا ہے۔ انڈین 8 ایم ایم 270/75 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم پورٹ کے سودے 2 روپیہ کلو مندہ ہوے ہیں اور 298 میں مل جاتے ہیں جبکہ پیک مال 300 سے 303 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ امیریکن 9 ایم ایم کراچی میں برانڈڈ مال زیادہ مقدار میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ 340/50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 04 2022 10:10:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے بہتر ہوئی ہے اور 105.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں تو ڈیمانڈ کم ہے لیکن ٹریڈرز آپس میں خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشین ییلو پیس دبئی سے 150 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوئی ہے 500 ڈالر میں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 107 تک پڑے گی۔ رشیہ سے بکنگ کروانے میں امپورٹرز دلچسپی نہیں لیتے کیونکہ پورٹ پر کلیئرنس کے مسائل ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈین ییلو پیس دبئی کے ذریعے 485 ڈالر جیسے حالات ہیں جس میں 2/3% ڈنک بھی آتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ کھل کہ بکنگ نہیں ہورہی ہے۔ .
Jun 04 2022 10:07:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 210/11 پی رکی ہوئی ہے۔ جبکہ کرمسن مسور پورٹ کے سودے 213 جیسے حالات ہیں۔ پیک 215 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ریٹیل کوالٹی بہترین مال 3/4 روپیہ کلو اوپر بھی فروخت ہو جاتے ہیں۔ تاہم ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ .
Jun 04 2022 10:04:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 8600 پہ رکا ہوا ہے۔ جبکہ فیصل آباد بھی 8850 جیسے حالات ہیں۔ چمن کوالٹی ماش 8850 جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 04 2022 09:55:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 4250/4350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر ہم انٹرنیشنل مارکیٹ سے 475 ڈالر میں مونگ خریدیں تو فیصل آباد آکر 4400/4500 میں پڑے گی۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں 800 ڈالر سے 960 ڈالر تک ہیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں سب سے سستی مونگ پاکستان میں ہی ہے۔ تھل میں کسان مونگ کی کاشت کی جگہ دوسری فصلوں کی طرف متوجہ ہیں۔ کیونکہ ایک ایکڑ رقبے پر 5 بوری مونگ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے کسان کو جو 55000 ہزار بنتا ہے۔ جبکہ کسان اگر تل کاشت کرے تو ایک ایکڑ میں 12 سے 14 من نکلتے ہیں جو کہ 150000 بنتا ہے ایک ایکڑ کا۔ اسی طرح کاٹن اور دیگر اجناس کی کاشت میں زمیندار کو زیادہ فائدہ ہے جسکی وجہ سے زمیندار مونگ کی کاشت کو ترک کر رہا ہے۔ اسی لئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال مونگ میں تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہلکی کوالٹی کی مونگ اب بھی چنا دال کے ساتھ مکس ہو کر بیسن میں استعمال ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ دال کا بیسن چونکہ میٹھا ہوتا ہے اگر 20% فیصد چنا دال کے بیسن میں مکس کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ .
Jun 04 2022 09:42:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 5775 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی 144/45 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ تو سست ہے لیکن پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ٹرکوں کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے سننے میں آیا ہے کہ کالا چنا پہلے ایک جہاز کی بکنگ کی آواز تھی۔ اب ماہرین کہہ رہے ہیں دو جہاز مزید بک ہوے ہیں ایک فالکن بریج نے بک کرایا ہے جبکہ دوسرا کسی اور پارٹی ہے۔ تاہم ابھی تک صرف ایک جہاز کنفرم ہے جو جون میں لوڈ ہو گا بقایا کی کنفرمیشن کر کے ہی بتا سکتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی کنفرمیشن آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ اس کے علاؤہ کنٹینرز میں بھی بکنگ ہوئی ہے۔ امید ہے جولائی میں پورٹ پر مال لگنے شروع ہو جائیں گے۔ .
Jun 04 2022 07:22:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 200/300 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 28200/500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرہ فیصل آباد 30000 روپیہ من جیسے حالات ہیں خریدار خاموش ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 04 2022 07:21:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 500 کمزور ہوا ہے اور 9000/9500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا 12200/500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل الحال۔ .
Jun 04 2022 07:16:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں ریگولر کوالٹی 11000/11500 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مشین کلین برانڈ 13000/13500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا کراچی 11000 جبکہ نیا مال اکتوبر کے سودے 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ پرانے مال کی 1100 ڈالر ہے جبکہ نیا مال 1300 ڈالر ہے۔ ابھی کھل کہ بکنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔ مصر میں فصل 15/20 جون کے بعد شروع ہو گی۔ پاکستان میں بھی سٹہ باز ہی اکا دکا خریدار بنتے ہیں۔ حاضر میں خریدار نہیں بنتا۔ دوسری جانب انڈیا کی مارکیٹ 102 سے 107 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں جو پاکستان کے حساب سے 10950 روپیہ من بنتا ہے۔ یہ ریٹ مشین کلین مال کہ ہیں۔ انڈیا میں زیادہ تر مشین کلین ہی فروخت ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا والے ابھی مصر سے خریدار نہیں بن رہے ہیں کیونکہ ان کی لوکل مارکیٹ پاکستان اور مصر کے مقابلے میں سستی ہے۔ جون کے آخر تک انڈیا میں بھی اندازہ ہو جائے گا کہ فصل کتنی نکلی ہے۔ اور پاکستان میں بھی اندازہ ہو جائے گا۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jun 04 2022 07:04:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 باریک 11500 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jun 04 2022 07:00:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2950/3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 04 2022 06:58:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 جبکہ 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 04 2022 06:54:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں 25 روپیہ کمزور ہوا ہے۔ تھل لائن 6200/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ .
Jun 04 2022 06:50:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2600/2800 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن وغیرہ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 205 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے خریدار خاموش ہے سدا بہار جوار اوکاڑہ 2450 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں کام کاج نہیں ہے۔ بارش کا انتظار ہے۔ .
Jun 04 2022 06:46:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9000/9100 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 04 2022 06:32:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد 500 کمزور ہوئی ہے اور 12000/12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 9000/10000 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی 15000/16500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق وقتی طور پر مارکیٹ سست ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ انڈیا سے سنم 334 کوالٹی ڈنڈی والی کا ریٹ 2550 ڈالر آرہا ہے جو کوئٹہ اگر تقریباً 23000/24000 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جبکہ ہلکی کوالٹی 1850 ڈالر ہے جو 20000 تک پڑتا ہے۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سند میں کاشت انتہائی کم ہے۔ پنجاب میں بھی کاشت 25% فیصد ہے۔ 15 دن بعد جام پور کے علاقے شروع ہونگے۔ .
Jun 04 2022 06:27:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8250 بھلوال 8250 پاپولر 8200 سفینہ 8175 المعز 8150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد زون میں کمالیہ اور کشمیر 8125 کنجوانی 8100 کسان شوگر ملز 8200 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8045 جے ڈی ڈبلیو 8020 اتحاد 8025 یونائیٹڈ 8020 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 8020 ڈھرکی 8020 گھوٹکی 8030 جبکہ ایس جی ایم 8050 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں تھر پارکر 8070 مہران 8075 فاران 8080 میر پور 8080 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے 8155 تک ہوے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ملیں فل الحال سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ جبکہ زیریں سندھ کی ملیں 8100 مانگتی ہیں۔ جہاں گاہکی نکلی حاضر میں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Jun 04 2022 06:22:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 105 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سننے میں کہ دبی سے رشین ییلو پیس 25/30 کنٹینر 500 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے اب دبئی سے 520 ڈالر ریٹ ا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دبئی میں انڈیا کی کمزور کوالٹی کی ییلو پیس کا ریٹ 485 ڈالر ہے انڈیا کی ییلو پیس میں ڈنک کی شکایت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے مہینے میں پورٹ پر 317 کنٹینر کی آمد تھی۔ .
Jun 04 2022 06:19:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 210/11 جبکہ کرمسن مسور 213/15 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ کرمسن 930 ڈالر جبکہ نپر 960 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 04 2022 06:14:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد 8850 جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد 8850 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 1010 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 8565 تک پڑتا ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Jun 04 2022 06:02:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا سوڈان 210 روپیہ کلو۔ برما وی ٹو 215 وی سیون 3/4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 230/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ رشیہ 225/29 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 10 روپیہ مندہ ہوا ہے اور 270 تک کام ہوے ہیں۔ کینیڈا 8/9 270/75 جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 270/75 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ دباؤ میں میں ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مزید مندہ ہوا ہے اور 300 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انڈیا سے بکنگ بھی 100 ڈالر کم ہوئی ہے اور 1220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 340 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ آسٹریلیا سفید چنا 5 رشیہ 47 امیریکن 246 ارجنٹائن 28 برما 179 سوڈان 161 کنٹینر لگے ہیں مئ کے مہینے میں۔ .
Jun 04 2022 05:43:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4300/4400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott