پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں مال کم ہیں جبکہ نیچے گاہکی ہے۔ ٹریڈرز دوبارہ خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز بھی 15 فروری تک شپ ہوگا۔ بکنگ نمبر 2 کوالٹی 700 ڈالر فی ٹن جبکہ نمبر 1 کوالٹی 730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 700 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 213.79 جبکہ 730 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 223 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔