+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 22 2023 15:40:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 176 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 جنوری پیمنٹ پر 178 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 10 جنوری پیمنٹ پر 179 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 5 فروری 184/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب مارکیٹیں بند ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ رکی سی ہے اور نیچے حاضر میں گاہکی سست ہے۔ تاہم لوکل مارکیٹ میں جزباتی طور پر ٹریڈرز بہتری میں بیٹھے ہیں۔ آج انڈیا نے مسور کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی ختم کر دی ہے 31 مارچ 2025 تک۔ ماہرین کے خیال کے مطابق چنے پر بھی انڈیا کو ڈیوٹی ہٹانی پڑے گی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سٹاکسٹ مضبوط بیٹھے ہیں۔ کیونکہ ریٹ پڑتے سے کم ہیں۔ اور اگر بکنگ تیز ہو گئ تو لوکل مارکیٹ میں بھی مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔