پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 238/240 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال بک رہے ہیں۔ رشین مسور مال کم ہیں جبکہ رشین مالوں کی گاہکی اچھی ہے۔ 265 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں رشین مسور اچھے مالوں کے۔ بکنگ 10 ڈالر کم ہوئ ہے۔ نپر مسور نمبر 2 کوالٹی 700 ڈالر فی ٹن جبکہ نمبر 1 کوالٹی 730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 710 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 218.39 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 730 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 224.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال حاضر میں مال کم ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کافی اوپر ہے۔