پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/240 گولڈن مال سارٹیکس 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ بکنگ سارٹیکس مال 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا 8/9 ایم ایم پڑتے سے نیچے ِبک رہے ہیں۔ بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 339 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ایرانی مال کافی آ رہے ہیں فیصل آباد منڈی میں جس کی وجہ سے کینیڈا 8/9 کا ِبکرا نہیں ہے۔ ترکی 8 ایم ایم 335/340 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/435 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے لوکل میں مال کم ہیں۔ بکنگ امیرکن 9 ایم ایم 100 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1490 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 458.32 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔