+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 16 2023 21:17:53
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 پیسے مزید بڑھ گئے ہیں اور 173.50 کا خریدار بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 جنوری کے سودے 179 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا 25 دسمبر کے بعد مارکیٹ مزید گرم ہو جائے گی۔ کیونکہ دسمبر کلوزنگ کا مہینہ ہوتا ہے اور آخری تاریخوں میں پھر دوکاندار حضرات یکم دو جنوری کی پیمنٹ پر خریداری شروع کر دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی آسٹریلیا سے 630 ڈالر فن ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں جو کراچی آ کر تقریباً 195 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا خیال ہے جنوری میں کالا چنا 200 روپیہ کلو ٹچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔