+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 13 2022 12:17:29
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا سرگودھا 6750 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملتان 6600 فیصل آباد 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  کراچی 162/63 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک بن جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے جو جہاز کالا چنا اور مسور لے کر نکلا ہے وہ پہلے سنگاپور جاے گا۔ اس کہ بعد پتا چلے گا کہ پہلے انڈیا جاتا ہے پاکستان۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنے کی امید ہے۔ دوسری جانب مئی کے مہینے میں ٹوٹل 254 کنٹینر لوڈ ہوے ہیں آسٹریلیا سے اس میں سفید چنا بھی شامل ہے اور کالا چنا بھی شامل ہے۔ وقتی طور پر کراچی میں مال کی شارٹیج ہے جبکہ تھل میں بھی سیلنگ کم ہے صرف بارشوں کی وجہ سے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 605 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی 640 ڈالر ہے جو کراچی آکر بالترتیب 139 اور 147 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 211.50 تک ٹریڈ ہوا ہے جبکہ بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔