پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ المعز 2 7975 جبکہ جھنگ زون میں سفینہ اور کشمیر 8000 جبکہ فیصل آباد کسان شوگر ملز 8075 کمالیہ 8000 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 7840 آر وائی کے 7850 جے ڈی ڈبلیو 7835 اتحاد 7835 یونائیٹڈ 7835 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 7835 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور اور العباس 8000 مہران فاران 8050 شاہ مراد اور آبادگار 8060 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جولائی کے سودے 7920 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی تک جولائی کے سودوں کی پیمنٹ ملوں میں نہیں گئی ہے۔ جبکہ کل سے 14/15 جولائی کے سودے جو ملوں نے فروخت کئے ہوے ہیں انکی پیمنٹ بھی سر چڑھ جاے گی۔ جبکہ جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ پورے پاکستان میں شروع ہو گا جو تقریباً 18/19 جولائی تک رہے گا۔ بارشوں کا سلسلہ انتہائی شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔ اس دوران حاضر میں ڈیمانڈ خاموش رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے حالات سازگار نہیں ہیں۔