+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 14 2023 12:27:01
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 جنوری 171.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی بھی سست ہے اوربیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے اس لیے سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم آج مزید بہتر ہوئ ہے اور 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 195.66 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اور مال بھی ہلکے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا سے اکتوبر کے مہینے میں 82785 ٹن چنا شپ ہوا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ پاکستان کے لیے 41998 ٹن اور دبئ کے لیے 20323 ٹن مال ہے۔ دبئ حب بنتا جا رہا ہے۔ پاکستان سے بھی بڑے امپورٹرز دبئ منتقل ہو گئے ہیں۔ دبئ مال منگوا لیتے ہیں۔ آگے جہاں بھیجنا ہو جلدی مال پہنچ جاتا ہے۔ دبئ سے پاکستان 3 دن میں مال آ جاتا ہے۔ اس کے بعد نیپال 8104 ٹن چنا شپ ہوا ہے۔ نیپال میں چونکہ ڈیوٹی نہیں ہے اس لیے وہاں سے مال انڈیا سمگل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے لیے 6425 ٹن مال شپ ہوا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔