+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 13 2022 10:43:08
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  سرخ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  جبکہ جام پور کوالٹی 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور کوالٹی کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے جبکہ ہائبرڈ بھی ابھی تک کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعرات سے 18 جولائی تک لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں انتہائی شدید بارشوں کے امکانات کی پیشگوئی ہے۔  جبکہ سندھ میں بھی انتہائی شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں 100 سے 200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر انتہائی شدید بارشیں پڑتیں ہیں تو مرچ کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔  صحیح اندازہ بارش کے بعد ہی لگ سکے گا۔  دوسری جانب بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مرچ کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔