پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ کر کے ٹریڈرز 220/225 روپیہ تک بیچ رہے ہیں۔ گولڈن مال 2% دال والے مال 235/240 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ 5/10 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 240/245 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 260/265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں گاہکی سست ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 10/15 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ایرانی چنے 75 % والے 12600 روپیہ من تک بھاؤ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ ایرانی لوکل مارکیٹ بضی آ ج بہتر ہوئ ہے۔ پچھلے دنوں ایرانی لوکل مارکیٹ 50000 تمن کے لیول پر تھی آج 54000 تمن کے لیول پر بھاؤ بن گئے ہیں۔کینیڈا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور 380 روپیہ کلو تک بھاؤ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے جبکہ مال کم ہیں۔