پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی مال 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گولڈن مال 2% دال والے مال 230 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔ بکنگ سارٹیکس مال 740 ڈالر تک ہیں جو کراچی پورٹ پر 228.82 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سفید چنے میں کم بندے کام کر رہے ہیں جو پکا کام کرتے ہیں۔ مندہ تیزی کرنے والی عوام اس میں نہیں ہے۔ امپورٹرز تھوڑا بہت مال ُبک کرواتے ہیں۔ لوکل میں نفع پکا کر کے دوبارہ ُبک کروا لیتے ہیں۔ لوکل میں گاہکی بھی سست ہے۔ سفید چنا رشین 8 ایم ایم چھنائ کر کے 280 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 280/285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔کینیڈا 9 ایم ایم 370/375 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے مال کم ہیں۔ گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔