+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 04 2023 12:36:50
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 2000 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر آمدن بھی نہیں ہے اور جو مال آ رہے ہیں وہ گیلے ہیں۔ کراچی ابھی ظہر کے بعد مارکیٹ صحیح واضح ہوگی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو 500/1000 تو لانگ ٹرم کے لیے خریداری کر لینی چاہیے۔ مجموعی طور پر پر گوارے میں بھی اچھی تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ گوارہ ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور جیسے جیسے ڈالر تیز ہوتا ہے اس کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ دوسرا انڈیا کی فصل اس بار آدھی ہے۔ گوارے کی سب سے بڑی منڈی انڈیا ہی ہے۔ 90% گوارہ انڈیا پیدا کرتا ہے۔