پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور 117 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ بکنگ 5 ڈالر کم ہوئ ہے اور 375/380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 118.79 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار کینیڈا میں مٹری کی فصل 2.27 ملین ٹن ہے جو کہ 33% کم ہے پچھلے سال کی نسبت۔ جس میں 3% سبز مٹر اور 97% ییلو پیس ہے۔ کینیڈا کی پیداوار کم ہونے کے باوجود ایکسپورٹ میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ کینیڈا نے 440085 ٹن پیس ایکسپورٹ کیے ہیں ستمبر کے مہینے میں۔ اگست میں 99645 ٹن ایکسپورٹ تھی۔ دو ماہ میں 539230 ٹن ٹوٹل پیس کی ایکسپورٹ میں جس میں 97% ییلو پیس ہی ہے اور 3% سبز مٹر ہیں۔ چائنہ کینیڈین ییلو پیس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش یو ایس اے اور کولمبیہ ہیں۔ چائنہ میں فیڈ مکئ کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے فیڈ ملوں ییلوپیس کی اچھی خریداری کر رہی ہیں۔ چائنہ نے 427600 ٹن رشین پیس کی خریداری کی ہے جولائ سے اکتوبر تک 2023 میں جبکہ کینیڈا سے 465940 ٹن خریداری کی ہے۔ رشیہ سے چائنہ اب کافی خریداری کرنے لگ گیا ہے۔ چائنہ کی خریداری زیادہ ہو گئ ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال ڈبل مال خریداری کر چکا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق چائنہ میں ییلو پیس فیڈ میں جا رہی ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق چائنہ مزید 2.3 ملین ٹن پیس کی خریداری کرے گا جس میں 1.2 ملین ٹن رشیہ سے اور 1 ملین ٹن کینیڈا سے خریداری ہوگی۔ چائنہ کی خریداری کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔