پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 157 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 580 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 181 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 640 سے 660 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج دبئی سے انڈیا کیلئے 600 ڈالر میں کام ہوا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا انٹر نیشنل مارکیٹ کافی گرم نظر آرہی ہے کیونکہ دوسرے ممالک خریدار ہیں۔ خصوصاً جو آج دبئی سے انڈیا نے خریداری کی ہے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔ اگلے ہفتے انڈیا کے حوالے سے چند مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 8 سے 10 اکھ بوری کالا چنا کراچی کے گوداموں میں نظر آرہا ہے جو تقریباً ڈھائی ماہ کی خوراک بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ اس وقت آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم 580 ڈالر ہے جو کراچی آکر 181 کا پڑتا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ 24 روپیہ کلو نیچے چل رہی ہے دوسری اہم بات یہ ہے کہ آسٹریلیا میں جو سی ایچ کے ایم پڑا ہوا ہے وہ اب انتہائی تھوڑا مال رہ گیا ہے کیونکہ اس سال آسٹریلیا میں جو نئی فصل آئ ہے وہ تقریباً نمبر ون کوالٹی کی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آج انڈیا نے جو دبئی سے خریداری کی ہے محسوس ہو رہا کہ انڈیا میں شارٹیج ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم مصروف عمل ہے آپ کو ایک دو دن کے اندر اندر انڈیا کے حوالے سے مکمل ریسرچ دیں گے۔ فل الحال ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا لینے کا وقت ہے۔ ماہرین کے مطابق دسمبر جنوری میں اچھی تیزی متوقع ہے۔