+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 20 2023 13:35:19
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 12800/12850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلاںوالی 12750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 12150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ ڈھرکی الائنس 12000 جبکہ گھوٹکی 11800 روپیہ کوئٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں آباد گار 11750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اومنی گروپ باندھی انصاری باوانی کھوسکی لاڑ چمبڑ وغیرہ 11700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کا 13175 کا گاہک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض ٹریڈرز پنجاب کی ملیں چلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن گنے کے حالات اس بار نازک ہیں۔ پچھلا سال تو پیداوار پوری تھی اور کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی تھا۔ مال سمگل ہو گئے اس وجہ سے تیزی بن گئ۔ اصل تیزی والا تو یہ سال ہے۔ فل حال مارکیٹوں میں نرمی کی وجہ پچھلے دو مہینوں میں ریٹ 57 روپے کم ہوا ہے۔ جس میں ٹریڈرز نے کافی نقصان کئے ہیں اور لین دین کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ زیادہ تر انویسٹرز نے 70/80 % تک مال ہولڈ کر لیے ہیں۔ جہاں بھی مارکیٹ سمبھلےگی پکڑائ ہی نہیں دے گی۔