پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کم ہوا ہے اور 287 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 4/5 دن تک آی ٹی جی جہاز کی آمدن متوقع ہے جس میں 8000 ٹن مال ہے۔ اس جہاز کے مال کے 225/230 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 640 ڈالر تک مال بک ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 197/198 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز کو 25/30 روپے نفع ہے۔