Sugar | چینی
Dec 03 2024
جوار ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 11 2022 14:57:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 4300/4400 جیسے حالات بن گئے ہیں نئی مونگ ہاڑو فیصل آباد 5000 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ تاہم اسٹاکسٹ کوئی نہ کوئی لے جاتا ہے۔ .
Jun 11 2022 14:54:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6100 روپیہ من ملتان 6040/50 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ تاہم ڈیمانڈ نکلنے پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jun 11 2022 13:09:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 600/700 بوری کی آمد تھی اور وانڈو میں 250/300 بوری کی آمد تھی۔ آج کام کاج نہیں نکلے۔ مارکیٹ گزشتہ روز 11000/13000 کہ لیول پر تھی۔ امپورٹ میں گورنمنٹ نے 20% سیل ٹیکس کو صفر کر دیا ہے جسکی وجہ سے خاموشی تھی مارکیٹ میں۔ پلانٹ والے مال 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں گاہک بھی خاموش ہے لیکن بیچ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ مصری برسیم پرانا آج کام کاج نہیں ہے۔ جبکہ نیا 13500 تک کام ہوے ہیں۔ 13500 کی مزید بیچ ہے لیکن گاہک خاموش ہے۔ دوسری جانب مصر سے 100 ڈالر تیزی کی آواز سننے میں آ رہی ہے۔ جو برانڈ 1225 ڈالر میں کام ہوے تھے وہ 1300/25 جبکہ سبز سٹار کی 1400 ڈالر کی آواز ہے۔ تاہم شام کو مارکیٹ صحیح واضح ہو گی کیونکہ ضعیم برانڈ کا ریٹ شام کو ہی آے گا۔ فل الحال لوکل میں مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 11 2022 12:45:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سوڈان کوالٹی سفید چنا 6 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 216 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی میں جو مال آے تھے فروخت ہو گئے ہیں۔ برما وی ٹو 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 222 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ وی سیون 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 233 تک کام ہوے ہیں۔ برما وی ٹو اور وی سیون کی بکنگ بھی 50 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ پورٹ پر آمد لیٹ ہوتی جا رہی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ رشین سفید چنا 225/30 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280/85 کینیڈا 285/90 انڈیا 280 پہ رکا ہوا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 295/305 جبکہ امیریکن 9 ایم 345/50 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سفید چنا پائپ لائن میں مال ہے صرف شپمنٹس لیٹ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔ امید ہے عید الاضحی کے آس پاس پورٹ پر مال لگیں گے۔ .
Jun 11 2022 12:35:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 9000/500 جبکہ گولی دھنیا 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Jun 11 2022 12:13:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 2950 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ جولائی میں بجائ شروع ہو گی چارے کیلئے .
Jun 11 2022 12:07:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد 29600/700 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ایرانی زیرہ 30500 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 11 2022 12:04:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈین ییلو پیس 2/3% ڈنک والی 490/95 جبکہ رشین ییلو پیس کے بھاؤ نہیں آ رہے ہیں۔ دبئی سے بھی کوئی ریٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ .
Jun 11 2022 12:01:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8250 بھلوال 8200 پاپولر 8150۔ جھنگ زون سفینہ 8150 کشمیر فیصل آباد زون 7975 کمالیہ 7975 کسان 8030 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں اشرف شوگر ملز جو پچھلے تین چار ماہ سے سیل بند کی ہوئی تھی گزشتہ روز 7950 میں سیل کر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اشرف کا ریٹ 7965 تک ہونا چائیے۔ حمزہ 7940 آر وائی کے 7960 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو 7960 اتحاد 7965 یونائیٹڈ 7960 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 7965 جیسے حالات ہیں جبکہ نواب شاہ زون میں النور شوگر ملز 8080 جبکہ آباد گار 8120 فاران 8110 مہران 8120 تھر پارکر 8080 میر پور 8120 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ تقریباًًً 20 روپیہ بہتر اوپن ہوئی ہے۔ نیچے ریٹیل میں کام بھی ہے تھوڑا تھوڑا۔ جے ڈی ڈبلیو جون کے سودے 8105/10 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 11 2022 11:34:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6110 ملتان 6025 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہوئی ہے کیونکہ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں کیونکہ کراچی کی مارکیٹ میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پورٹ پر عید کے بعد ہی مال لگیں گے۔ اس بات کا صحیح اندازہ بھی ہمیں 5/6 جولائی کو جب آسٹریلیا سے رپورٹ آنے گی کہ مئ میں کتنی لوڈنگ ہوئی ہے تب ہی لگ سکے گا۔ تاہم ماہرین عید الاضحی تک بہتری کے امکانات گن رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی پنجاب کے ایک بہت پرانے اور نہایت ہی تجربہ کار جو ٹریڈر بھی ہیں اور امپورٹر بھی ان سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت زیادہ گرمی پڑھ رہی ہے۔ جیسے ہی بارشیں شروع ہونگی تقریباً تمام دالوں کی بہت اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ اور جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بھی بہتر ہو جائے گی۔ .
Jun 11 2022 11:27:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی دوبارہ گرم ہوئی ہے اور 225 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 222 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں کرمسن مسور کے اسٹاک نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور تیزی نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات ہوئی ہے تو انکا کہنا تھا پچھلے تیس دنوں میں صرف 160 کنٹینر پورٹ پر لگے ہیں اور ساتھ ساتھ ہی کھاے جا رہے ہیں۔ جبکہ اپریل میں لوڈنگ بھی کینیڈا سے بہت کم ہوتی ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شپمنٹ کافی لیٹ ہو رہی ہے ساڑھے تین سے چار ماہ میں بندر گاہ پر مال پہنچ رہا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ کی بھوک ہی ختم نہیں ہورہی ہے۔ .
Jun 11 2022 11:15:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9000/9050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 9200/9250 جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش بھی 9200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ ایف اے کیو 938 ایس کیو 1038 جیسے حالات ہیں۔ .
Jun 11 2022 11:13:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4400/4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ حیدرآباد میں 4450 جیسے حالات ہیں۔ لائن سے بیچ کم ہے۔ جبکہ اسٹاکسٹ ایکٹو ہیں مال خریدے جا رہے ہیں تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ .
Jun 11 2022 11:11:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9700/9800 جبکہ فیصل آباد 9900/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہوئی ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے۔ .
Jun 11 2022 10:40:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ پیمنٹ پر 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لودھراں۔ جام پور اور دیگر پنجاب کے علاقے شروع ہو گئے ہیں۔ جام پور ڈنڈی کٹ سپیشل کوالٹی 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 9500/10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی 16000/17500 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ تو رکی ہوئی ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ کی خبریں انتہائی گرم ہیں۔ انڈیا میں بھی فصل کم ہے جبکہ چائنہ کی فصل بھی وائرس کی زد میں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ کی فصل بیجائ کے وقت سے 40% وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جولائی اگست میں انڈیا سے چائنہ کی ڈیمانڈ بہت اچھی رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی فصل کے متعلق ہم کئی دنوں سے آگاہ کر رہے ہیں کہ فصل شارٹ ہے۔ مرچ میں ایک اچھی خاصی تیزی کے امکانات بنتے نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 11 2022 10:32:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 جبکہ باریک تل 11300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ایکسپوٹرز خریدار ہیں۔ سندھ کا مشین کلین تل 12700/800 جبکہ پنجاب کا مشین کلین 12300 تک خریدار بن جاتا ہے۔ تاہم پنجاب اور سندھ میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ نئی فصل جس کو ہاڑو فصل کہتے ہیں 15/20 جولائی کے بعد تھوڑی تھوڑی شروع ہو جاے گی تاہم بھرپور آمد اگست میں ہی شروع ہو گی کاشت بہت بمپر ہے۔ .
Jun 11 2022 10:09:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل پہ رکا ہوا ہے۔ کراچی 11300 جیسے حالات ہیں ہیں تھر پارکر کوالٹی کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا میں گوارہ کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ تھوڑی تھوڑی چل رہی ہے۔ تاہم مارکیٹ میں فل الحال نہ زیادہ تیزی نظر آرہی اور نہ ہی زیادہ مندہ نظر آرہا ہے۔ جب مون سون کی بارشیں ہونگی تب پتا چلے گا کہ کاشت کی کیا صورتحال ہے۔ .
Jun 11 2022 10:04:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 روپیہ من جبکہ تھل لائن 6000/50 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور لائن پر بیجائ ہو گئی ہے۔ اگر بارشیں بروقت شروع ہو جاتیں ہیں تو بہت بہترین فصل نکلے گی۔ تاہم قصور کے علاقوں میں ٹیوب ویل کے پانی بھی بہت ہیں اگست میں فصل شروع ہو جاے گی۔ قصور میں اگیتی کاشت ہوتی ہے جبکہ لالہ موسیٰ اور دیگر علاقوں کی فصل اکتوبر میں شروع ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کوئی لمبی چوڑی تیزی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ باجرہ کی خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے۔ کیونکہ لالہ موسیٰ اور تھل لائن پر اسٹاک کافی پڑے ہوے ہیں۔ پھر قصور جب شروع ہوتا ہے تو مزید گھبراہٹ بن جاتی ہے۔ .
Jun 11 2022 09:54:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2400/2600 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 تاندلیوالہ 2300 رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 10 2022 19:12:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7945 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جون کے سودے بھی 8090/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کافی ٹریڈرز اور ڈیلرز اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے تھے کہ ہو سکتا ہے گورنمنٹ بجٹ میں سیل ٹیکس وغیرہ میں ردوبدل کر دے۔ تاہم گورنمنٹ نے بجٹ میں چینی کی مدد میں سیل ٹیکس وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ .
Jun 10 2022 15:16:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا باریک کراچی سوڈان کوالٹی 210 برما وی ٹو کوالٹی 218/220 وی سیون 230 رشین 224/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔نیچے گاہکی خاموش ہے۔ ڈالر آج انٹر بینک میں تیز ہوا ہے اور 203.40 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ ایتھوپیا 7/8 مکس 242 ارجنٹائن 285 جبکہ کینیڈا 290 انڈیا 8 ایم ایم 280 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 295/302 امیریکن 9 ایم ایم 340/45 رکا ہوا ہے۔ .
Jun 10 2022 14:50:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انڈین ییلو پیس جو 2/3% ڈنک والی ہے 103.5 تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ پر۔ بکنگ رشیہ سے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ایمپورٹرز رشیہ سے کام کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ پورٹ پر مال کلیئر نہیں ہوتے۔ دوسری جانب چند دن پہلے رشین ییلو پیس دبئی سے 500 ڈالر میں کام ہوے تھے۔ تاہم اس وقت دبئی میں مال نہیں ہے اور آفرز بھی نہیں ا رہی ہیں۔ البتہ انڈین ییلو پیس 490 ڈالر میں مل جاتی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 107.60 تک پڑتا ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 10 2022 14:46:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں آج جمعہ کی وجہ سے کافی مارکیٹیں بند ہیں جسکی وجہ سے کام کاج کم ہے۔ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریگولر کوالٹی 155 جبکہ فالکن بریج کے مال 158/59 تک بھی کام ہو جاتے ہیں کیونکہ فالکن بریج کی کوالٹی بہت شاندار ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 635/37 جبکہ نمبر ون گریڈ 675 جیسے حالات ہیں۔ 675 ڈالر والا کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 147 تک پڑتا ہے۔ فل الحال ماہرین تیزی کی باتیں ہی کر رہے ہیں کیونکہ آسٹریلیا سے اپریل میں 100 کنٹینر سے کم لوڈنگ ہوئی ہے پاکستان کیلئے۔ اس لئے جون کے مہینے میں پورٹ پر آمد تھوڑی تھوڑی ہی رہے گی۔ عید الاضحی کے بعد شائد آمد میں اضافہ ہو۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ گرم ہی دکھائی دے رہی ہے۔ .
Jun 10 2022 14:30:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 220 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کرمسن مسور 222 سے 225 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ کرمسن 930 جبکہ نپر 950 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 230.40 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 10 2022 14:10:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 9000 کا خریدار بن گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ بکنگ 1043 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9075 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ ڈالر آج انٹر بنک میں دوبارہ تیز ہوا ہے اور 203.40 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 10 2022 13:57:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8225 بھلوال 8175 پاپولر 8150 سفینہ 8125 المعز 8100 جیسے حالات ہیں فیصل آباد زون میں کمالیہ اور کشمیر شوگر ملز کے 8075 جبکہ کسان 8130 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 7950 آر وائی کے 7940 جے ڈی ڈبلیو 7925 اتحاد 7930 یونائیٹڈ 7925 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی 7925 جبکہ زیریں سندھ میں تھر پارکر 8050 مہران 8050 فاران شوگر ملز 8060 میر پور 8060 شاہ مراد 8070 آباد گار شوگر ملز 8070 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو جون 8060 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 09 2022 17:40:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 300/350 بوری کی آمد تھی۔ وانڈو آج کوئی خاص آمد نہیں تھی۔ 11500 سے 13500 جیسے حالات تھے ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے مشین کلین مال 13500/14500 جیسے حالات تھے۔ ملا جلا رجحان تھا۔ مصری برسیم پرانا 10800/11000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ نیا برسیم ستمبر اکتوبر کے سودے 14000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ بکنگ 1225 سے 1300 ڈالر جیسے حالات تھے۔ پرانا 1100 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 09 2022 17:09:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2375 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے۔ تھل لائن 6000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 09 2022 17:05:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد گوارہ ففٹی ففٹی 10600 70/30 10800 80/20 11000 روپیہ کوئنٹل پہ رکا ہوا ہے۔ کراچی 11300 جیسے حالات ہیں ہیں تھر پارکر کوالٹی کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے .
Jun 09 2022 17:02:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20/28 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7930/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جون 8070/75 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی کمزور ہے۔ تاہم جون کے سودوں میں تھوڑی بہت کھینچ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott