+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2022 11:22:56
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جوار سفید ملتان 2600/2700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 
ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ پرولائن جوار 5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 215 کا خریدار بن جاتا ہے۔  گزشتہ روز جنوبی پنجاب اور ملتان کے اطراف میں اچھی بارش ہوئی ہے جسکی وجہ سے ہائبرڈ جوار کی ڈیمانڈ نکلی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پرولائن جوار تقریباً ختم ہی سمجھنی چاہیے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ہائبرڈ جوار ملتان میں شارٹ ہو گئی تو اسکا سارا اثر سدا بہار جوار پر پڑے گا یعنی سدا بہار کی ڈیمانڈ زیادہ ہو جائے گی۔  

سدا بہار جوار اوکاڑہ 2700/50 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔  اوکاڑہ منڈی بند ہے عید کے بعد کھلے گی۔  پنجاب بھر میں بھرپور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔  امید ہے بارشوں کے بعد کسی وقت بھی ڈیمانڈ نکل سکتی ہے۔