+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 13 2023 12:58:50
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی ہے جس کی وجہ سے ریٹ کم نہیں ہو رہا ہے۔کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 17500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو۔کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا ریٹ 5632 روپیہ تک ہے انڈین کرنسی میں۔ پچھلے دو سال میں انٹرنیشنل مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو کم سے کم ریٹ 4600 تک گیا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ریٹ 40% تک تیز ہوا ہے لیکن پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں پچھلے سال 100% سے بھی زیادہ تیز ہوا ہے۔ 9000 والا گوارہ ستمبر میں 21200 تک چلا گیا ہے۔ جس کی مین وجہ ڈالر میں تیزی تھی۔ گوارہ ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اس لیے ٹریڈرز نے ہولڈ رکھا تھا۔ اس سال انڈیا فصل شارٹ ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں سٹاکسٹ ان ریٹوں پر مال لے جائیں گے۔ لوکل مارکیٹ میں سٹے باز گاہک ہیں۔ تاہم مارکیٹ کی واضح صورت حال نئے سیزن کی ارائول پر ہی ہوگی۔