+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 13 2023 12:25:17
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 159.5/160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے مہینے 22.5 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ مارکیٹ 140 والی 162.5 روپیہ تک چلی گئ تھی۔ اس لیے تھوڑی بہت کریکشن آنا کوئ بڑی بات نہیں ہے۔ تھوڑی بہت گھسائ کر کے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ لوکل مارکیٹ ابھی بھی پڑتے سے نیچے ہی ہے اور لوکل میں مال بھی کافی ہیں۔ دوسری جانب ڈالر 288.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ یاد رکھیں کالے چنے میں پچھلی دو بڑی تیزیاں ڈالر کے مسائل کی وجہ سے ہی آئ ہے۔ ایک بار مارکیٹ 112 والی 200 کراس کر گئ تھی اور دوسری بار بھی 135 والی 194 ہو گئ تھی۔ دونوں بار بینکوں سے ڈالر ریٹ شوٹ اپ کر گیا تھا۔ بکنگ تو سارا سال 550 سے کبھی 50 اوپر اور 50 نیچے کے اندر ہی مارکیٹ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6450/6475 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔