پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مزید بڑھ گئے ہیں اور 8550/8600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے پچھلے دنوں جو مونگ افغانستان سے آئ تھی وہ انتہائی ناقص کوالٹی کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ازبکستان اور تاجکستان کی اچھی کوالٹی کی مونگ چائنہ اور دبئی وغیرہ لے لیتے ہیں۔ چونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ہے اس لئے اب ازبکستان اور تاجکستان سے مونگ وارہ نہیں کرے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔