پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مال کے۔ فل حال کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ بکنگ ایس کیو 1265 ڈار فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 15460 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ ڈالر بھی بہتر ہوا ہے اور 281.60 روپیہ پر کلوز ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کنزیومر منسٹری اور پلس امپورٹرز ایسوسیایشن کے درمیان انڈیا میں اجلاس منعقد ہوا۔ انڈیا گوورنمنٹ نے سٹاک کی لمٹ لگائ ہوئ ہے۔ آل انڈیا پلس مل اسیسمنٹ نے کہا ہے کہ تھوک فروشوں کا زخیرہ بڑھایا جائے۔ 50 ٹن سے 150 ٹن کیا جائے کیونکہ پائپ لائن ڈرائ ہوتی ہوئ نظر آ رہی ہے انڈیا کی لوکل منڈیوں میں۔ اور دوسرا درآمد کنندگان کی طرف سے آرڈر کردہ دالوں پر اسٹاک کی حد لگائ گئ ہے اسے 30 دن سے بڑھا کر 75 دن کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکی دال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ برما میں مال تو موجود ہیں لیکن فل حال انڈیا کی گاہکی کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ جو بھی مال پورٹ پر آتے ہیں ساتھ ہی ِبک جاتے ہیں۔