+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 05 2022 16:42:54
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7820 میں کام ہو کر دوبارہ 15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7835 تک کام ہوے ہیں۔  جولائی کے سودے 7965/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  ملا جلا رجحان ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے جن لوگوں نے جون کے سودے خریدے تھے انکی ابھی تک پیمنٹ کلیئر نہیں ہو رہی ہے کیونکہ حاضر میں ڈیمانڈ کم ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ عید کے بعد جیسے ہی آئیں گے آگے 14 اور 15 جولائی کے سودے بھی ہیں جو ملوں سے لئے ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں کے پاس اسٹاک بہت زیادہ پڑے ہوے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال 10 لاکھ ٹن مال ضرورت سے زیادہ بچے گا۔  اور ملرز روزانہ گورنمنٹ آفیشلز سے میٹنگ کر رہے ہیں کہ ایکسپورٹ کی اجازت مل جائے لیکن گورنمنٹ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔  اس لئے مارکیٹ میں جان نہیں پڑ رہی ہے۔  15 جولائی کے بعد تقریباً نیا سیزن شروع ہونے میں ساڑھے تین ماہ رہ جائیں گے۔  جن ملوں کے مال بنک پلیج ہیں ان کو ہر ماہ 130 روپیہ کوئنٹل سود کی مد میں دینا پڑتا ہے۔ اگر چار ماہ مزید مال رکھیں گے بنکوں میں تو 520 روپیہ کوئنٹل مزید مارک اپ دینا پڑے گا۔ اس لئے ملرز بھی روزانہ سیلنگ کر رہے ہیں۔  دوسری جانب سندھ کے کافی علاقوں میں بارشیں بھی شروع ہو گئی ہیں جو 12/13 جولائی تک جاری رہیں گی۔  امید ہے کہ اچھی بارشوں کی وجہ سے گنے کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ پنجاب میں بھی اچھی بارشیں ہو رہی ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق عید کے بعد انتہائی محتاط ہو کر کام کرنا چاہیے کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں۔  بس اتنی خریداری کریں جتنا ایک دن میں مال فارغ کر سکیں۔  کیونکہ سپلائی بہت زیادہ ہے اور اسکی نکاسی کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہو رہا ہے پاکستان کی ملکی ضروریات سے 10 لاکھ کم و بیش زیادہ سپلائی ہے۔ اور گورنمنٹ کی طرف سے ایکسپورٹ کیلئے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے اس لئے محتاط انداز سے خریداری کریں۔