پاک کموڈیڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو بازار نرم ہے اور 224/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ رشین مسور 233 سے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشین مسور وی آئ پی مال جو کرمسن سے بھی اچھے ہیں وہ 240 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کمزور ہوئ ہے اور نمبر 1 گریڈ نپر 710 جبکہ نمبر 2 گریڈ نپر 670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 710 ڈالر والی کراچی پورٹ پر 216.46 روپیہ کلو کا پڑتا ہے جبکہ 670 ڈالر والی 204.27 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا کی کراپ اس بار اچھی ہے لیکن اس بار انڈیا کی امپورٹ اسٹریلیا سے زیادہ ہے کینیڈا کی نسبت۔ اپریل سے اگست تک انڈیا نے اسٹریلیا سے 311187 ٹن مسور امپورٹ کی ہے۔ جبکہ کینیڈا سے 280472 ٹن کینیڈا سے ایکسپورٹ کی ہے۔ پچھلے 5 مہینے میں انڈیا 610553 ٹن مسور امپورٹ کر چکا ہے جبکہ پچھلے 2022/2023سال صرف 207458 ٹن امپورٹ تھی مسور کی۔ اس سے بھی پچھلے سال 2021/2022 میں 267718 ٹن امپورٹ تھی۔