پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں کل 14900 تک کام ہوئے تھے شام میں اور رات میں 14800 تک مارکیٹ تھی۔ ابھی بھی گودام کے مال کے 14800 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں کل شام میں 15500 تک کام ہوئے تھے۔ تاہم ابھی 15300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ چمن ماش کا بھاؤ 400/500 روپیہ من زیادہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عموماً جب چمن ماش کی آمدن شروع ہوتی ہے تو دباؤ آتا ہے تھوڑا بہت لیکن اس بار دباؤ نظر نہیں آ رہا۔ انڈیا میں فصل کم ہونے کی وجہ سے برما کی مارکیٹ مضبوط ہے۔ چمن ماش کے ٹریڈرز بھی مضبوط بیٹھے ہیں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ بکنگ 1210 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 14652 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز کو نفع ہے۔ مال گوداموں میں نہیں جا رہے ہیں۔ مال بیچ کر دوبارہ ُبک کروا لیتے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 279 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔