+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 24 2023 05:32:54
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون مارکیٹ 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 12500 تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلاںوالی پاپولر بابا سفینہ وغیرہ 12400 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ بھی 12300 تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 12100 تک بھاؤ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 11700 تک بھاؤ ہے۔ زیریں سندھ میں النور شاہ مراد 11900 مہران فاران آباد گار 12000 تک بھاؤ ہے۔ فل حال حاضر میں کام ٹھنڈا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ میں کام کرنے والوں کو شدید نقصان ہوئے ہیں ستمبر اکتوبر میں۔ مارکیٹ 54 روپیہ کلو کمزور ہو چکی ہے۔ مارکیٹ میں یہ ریٹ پیمنٹوں کا شدید بحران ہونے کی وجہ سے بنے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت مزید نرم ہو تو انویسٹرز آنا شروع کر دیں گے مارکیٹ میں۔ انویسٹرز بھی طاق میں بیٹھے ہوئے ہیں۔