Millet | باجرہ
Nov 13 2024
ییلو پیس ریٹ آج کا اور دال مارکیٹ رپورٹ
Sep 28 2022 15:01:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک روپیہ کلو مزید نرم ہوئی ہے اور 129 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 233 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 460 والی ییلو پیس کراچی آکر تقریباً 117.25 تک پڑے گی۔ .
Sep 28 2022 15:00:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 180 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ ریٹیل کوالٹی 193/95 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 188 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 28 2022 14:57:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مزید کمزور ہوا ہے اور 9750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل الحال۔ .
Sep 28 2022 14:56:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7000 پرانی 7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 7400 جبکہ 50 دن پیمنٹ پر 7500 کا بھرپور گاہک ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Sep 28 2022 14:54:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7650 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 182/83 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آگلے ہفتے کی لوڈنگ 178/79 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ مال کراچی پورٹ پر اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن پورٹ پر آمد کے خوف کی وجہ سے ملرز ڈر ڈر کر خریداری کر رہے ہیں۔ .
Sep 28 2022 12:32:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ باریک تل کے 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 28 2022 12:13:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے ِبکرا سست ہے۔ .
Sep 28 2022 12:03:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1500 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 35000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے فل حال ڈالر انٹر بینک میں 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 28 2022 11:59:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 500. روپیہ من مزید بہتر ہے مارکیٹ 17500 سے 18000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بیجائ والوں کی ااچھی ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ .
Sep 28 2022 11:57:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 28 2022 11:51:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ میں سوڈان کوالٹی 228/233 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 کوالٹی 236 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 2/3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 243/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ آخری تاریخیں ہیں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 245/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس پورٹ کے مال 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ کے مال ہلکے ہیں اس لیے کم ریٹ میں بھی مل جاتے ہیں تاہم گودام کے مال 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 258/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320/322 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 28 2022 11:42:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں تقریبا 5000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ 21900 سے 27000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی کوالٹی کے 27000 سے 29750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے پرانے 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئے ہلکے مال 23000 جبکہ اچھے مال 25000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے۔ .
Sep 28 2022 11:36:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8075 بھلوال 8075 پاپولر 8060 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8125 کمالیہ 7925 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7800 اتحاد 7810 جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 7790 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں النور 7820 العباس 7830 فاران 7840 مہران 7850 آبادگار 7860 جیسے حالات ہیں۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Sep 28 2022 11:15:19 2 years ago
پا کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے اور 10700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کے 70/30 10600 اور 50/50 10400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 11300 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ جبکہ لائنوں پر 11600 جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 28 2022 11:12:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ 2 ٹرک کی آمدن تھاور 3765 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پرانی جوار کے 2600/2800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 28 2022 11:09:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 25 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 2525 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 6300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Sep 28 2022 10:52:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 130 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 460 ڈالر ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ کم ہوا ہے اور 233 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی بھی ٹھنڈی ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Sep 28 2022 10:46:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن جہاز والا مال 180 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ گودام کے مال بازار دھارا 190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اچھے مال پرچون کوالٹی 195/200 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور کے 188/190 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال بہت ہلکی کوالٹی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ نپر نگٹ 700 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 176.96 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Sep 28 2022 10:39:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے 7150 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگ کے جبکہ نئ مونگ 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی کمزور ہے تاہم کھل کر بیچ بھی نہیں آتی۔ حیدر آباد منڈی میں 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 28 2022 10:29:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 185/186 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 1 روپیہ مزید کم ہوا ہے اور 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 28 2022 10:24:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 1 روپیہ مزید کم ہوا ہے اور 233 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 27 2022 16:47:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز نے تقریباً 100 کنٹینر سے 120 کنٹینر کے درمیان اکتوبر سیلر آپشن کے سودے فروخت کئے ہوے ہیں۔ سیلر آپشن کا مطلب ہے کہ فروخت کنندہ اکتوبر میں جب آواز دے گا خریدار پیمنٹ دے کر مال اٹھانے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی تاریخوں کو ایمپورٹرز نے لوگوں کو کال دے دینی ہے جن کے پاس پیمنٹ ہو گی وہ مال اٹھا لیں گے۔ جبکہ پیمنٹ نہ ہونے کی صورت میں سودوں کی کٹنگ ہو گی۔ پہلی تاریخوں کو جب سیٹلمنٹ کا عمل مکمل ہو جائے گا اور مال پکے ہاتھوں میں ا جائے گا۔ اس کے بعد مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ فل الحال گاہکی بھی خاموش ہے اور پہلی تاریخوں میں سٹے کے سودوں کی کٹنگ بھی ہو گی جسکی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ .
Sep 27 2022 16:40:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور کے مال جو پکے دو نمبر سودے ہیں انکا 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن بیچ نہیں ہے۔ تاہم جو سودے ڈھائی اور تین نمبر ہیں انکا ریٹ 21000 سمجھنا چاہیے۔ نئی مرچ کا فیصل آباد منڈی میں 25000 کا گاہک ہے لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ کسی وقت بھی شوٹ اپ ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شان مصالحہ والوں نے 680 روپیہ کلو ریٹ رکھا ہے۔ تاہم شان مصالحہ والوں کی پیمنٹ 30 سے 45 دن کی ہوتی ہے۔ جبکہ کراچی جوڑیا بازار میں درمیانے مال 650 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی۔ جس کو گولا مرچ بھی کہتے ہیں اسکا ریٹ 750 روپیہ کلو ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کنری منڈی میں یہی ہفتہ میں آمد کا اس کے بعد آمد کاسلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ .
Sep 27 2022 16:35:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7760 جبکہ اتحاد 7780 تک کام ہوے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 7750 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ستمبر کے سودے 7790/95 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ اکتوبر کے سودوں کے 7935 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ 8 اکتوبر کی پیمنٹ پر 7830 کا خریدار ہے تین مل کا یعنی جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور یونائیٹڈ کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی بھرپور تھی دوسری جانب جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں جن میں جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شامل ہیں 8100 مانگنا شروع ہو گئی ہیں جسکی وجہ سے بڑے ڈیلرز نے لوکل مارکیٹ سے ہر ریٹ میں خریداری کی ہے۔ اس کے علاؤہ جن لوگوں نے ستمبر کے سودے 7900 سے اوپر ریٹ میں فروخت کئے ہوے تھے انہوں نے آج کوورنگ بھی کی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جوں ہی گورنمنٹ گنے کی قیمت کا اعلان کرے گی مارکیٹ مزید تیز ہو جائے گی۔ .
Sep 27 2022 16:19:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 227/233 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ وی ٹو 235/237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ و7 245/248 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 235/245 جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 بھی 245/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو مارکیٹ رکی ہوئ ہے مال کم ہیں جن کے پاس ہیں وہ کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دیتے 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس پورٹ کے مال 252 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پورٹ کے مال کے۔ مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے. انڈیا 260 ارجنٹینا 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 27 2022 16:13:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی ففٹی ففٹی 10500 جبکہ 30/70 10600 جبکہ 20/80 10700 جیسے حالات ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ملرز نے ریٹ تو گھٹا دیا ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ پنجاب میں بھی بیچ نہیں ہے مال مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ تاہم انٹر بنک میں ڈالر کمزور ہے 233 جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 27 2022 15:58:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 200/300 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 12200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج سے دس پندرہ دن پہلے جو مال کراچی کے ایکسپوٹرز نے خریدے تھے انکی پیمنٹ ابھی تک بقایا ہے۔ پیمنٹ کا انتہائی بحران ہے۔ دوسری جانب آج انٹر بنک میں ڈالر کے ایمپورٹ میں 234 جبکہ ایکسپورٹ میں 233 جیسے حالات بن گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ ہو سکتا ہے 100/200 روپیہ من مزید مندہ ہو جائے۔ .
Sep 27 2022 15:55:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2550 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل لائن پر 6400/6500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان سائیڈ کی فیڈ ملیں باجرہ خرید رہی ہیں جبکہ لاہور کی ملیں بھی لے رہی ہیں۔۔ خانیوال کی ایک فیڈ ملز نے 2775 روپیہ من تک خریداری کی ہے۔ تاہم ملوں کی پیمنٹ روٹین کی ہوتی ہے۔ اس لئے بڑے انویسٹرز تھل سے نقد پیمنٹ پر خریداری کرتے ہیں اور ملوں کو ادھار دیتے ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج شکر گڑھ نارووال لائن پر ایک ٹرک کی آمد تھی وہاں کے لوکل ٹریڈرز 2400/50 روپیہ من تک خریداری کر رہے ہیں۔ جبکہ لالہ موسیٰ لائن پر بھی ایک ٹرک کی آمد تھی وہاں کے ٹریڈرز بھی 2400/50 تک خریداری کر رہے ہیں۔ مال ابھی گیلے آرہے ہیں۔ .
Sep 27 2022 15:48:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 131 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی خاموش ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کے بھی 234 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Sep 27 2022 15:46:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9900 روپیہ من پہ رکا ہوا ہے۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 234 جیسے حالات تھے۔ جبکہ بکنگ 1025 ہی سمجھنی چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott