پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سینٹرل پنجاب میں 14000 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں ڈیلرز کا ریٹ 13500 ہے جبکہ انڈر پارٹی 200/250 کم سمجھنا چاہیے۔ اپر سندھ میں ڈیلر 13200 مانگتے ہیں جبکہ انڈر پارٹی 12800 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 13000 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ زیریں سندھ میں اپر سندھ کے مقابلے میں ریٹ تیز ہیں کیونکہ اپر سندھ کا مال کراچی حیدرآباد وغیرہ نہیں جا رہا ہے۔ راستے میں محکمہ والے تنگ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپر سندھ کے بھاؤ کم ہیں۔ مجموعی طور پر چینی میں بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔