+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 04 2022 10:40:23
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔  مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔  اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔  دو ماہ پیمنٹ پر 16000 جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 17000 تک کام ہوے ہیں۔  جو بیچ آتی ہے سب اسٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔  شہزادی کوالٹی 12000/12500 جیسے حالات ہیں۔  جبکہ جام پور کوالٹی 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں تقریباً 4 جولائی سے 14 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی۔ 8/9 جولائی سے 12 جولائی تک شدید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔  اگر بہت تگڑی بارشیں ہوتی ہیں تو مرچ کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگی۔ اسی طرح جام پور کے علاقے میں بھی شدید بارشیں ہیں۔  جام پور کے علاقوں میں مرچ جو پھل لگا ہوا ہے وہاں تو بارشوں سے زیادہ خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔