+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 04 2022 10:25:23
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6525 روپیہ من۔  ملتان 6425 جبکہ فیصل آباد 6250 جیسے حالات ہیں۔  کراچی 162 سے 167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ تقریباًًً 175 روپیہ من کمزور اوپن ہوئی ہے۔  پنجاب بھر میں بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے ایک جہاز جو 26 جون کو لوڈ ہو کر نکلنا تھا وہ لیٹ ہو گیا ہے اور اب 7 یا 10 جولائ کو نکلے گا پہلے بنگلہ دیش جاے گا پھر پاکستان پہنچے گا۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اگست کے آخر تک پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جو مال کنٹینرز کی شکل میں آسٹریلیا سے لوڈ ہونے تھے وہ بھی لیٹ یونے کی اطلاعات ہیں۔ کیونکہ آسٹریلیا کے ایکسپوٹرز ایکسٹینشن مانگ رہے ہیں لوڈنگ کیلئے۔  اس صورتحال سے نظر آرہا ہے کہ فل الحال کراچی میں سپلائی کی شارٹیج ہی رہے گی اور جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔۔ جون کے مہینے میں  80 کنٹینر تنزانیہ  جبکہ 20 کنٹینر آسٹریلیا کالا چنا کی پورٹ پر آمد ہوئی ہے۔  ٹوٹل 100 کنٹینر آے ہیں۔