+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 25 2023 11:03:38
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 17600/17700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ مارکیٹ 300/400 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال گاہک سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا گوارے کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے۔ 90% گوارے کی پیداوار انڈیا میں ہوتی ہے۔ اس سال گوار کی بجائ کم ہے۔ 57 لاکھ بوری کی پیداوار متوقع ہے اس سال۔ جیسلمر /موہنگڑھ /بارمر میں 10.75% گوارے کی بیجائ کم ہے اور 33.04 % جھاڑ کم بتا رہے ہیں۔ پچھلے سال 1000000 کوئنٹل آمدن تھی اس سال 600000 کوئنٹل متوقع ہے۔ ناگاور میں 13.77% بیجائ کم ہے اور جھاڑ انتہائ کم بتا رہے ہیں -59.88%کم بتا ہے ہیں۔ پچھلے سال 110000 کوئٹل پیداوار تھی اس سال 38200 کوئنٹل پیداوار ہے۔ بیکا نہر میں 4.77 % بیجائ زیادہ ہے تاہم 62% ییلڈ کم بتا رہے ہیں۔ پچھلے سال 325000 کوئنٹل پیداوار تھی اس سال 118000 کوئنٹل ہے۔ سانگریا میں 4.3 % بیجائ کم ہے۔ تاہم اس علاقے میں ییلڈ بہت اچھی دیکھنے میں آئ ہے۔339.39 % زیادہ ہے۔ پچھلے سال 25000 کوئنٹل پیداوار تھی اس سال 105400 کوئنٹل پیداوار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیجائ کم ہونے کی وجہ گوارے کا ریٹ باقی کراپ کی نسبت کم ہے۔ جس کراپ کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے کسان اس کراپ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ کل اور پرسوں مزید بارشیں متوقع ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ فل حال نرم ہے اس پر نظر رکھنی چاہیے۔ نیچے جہاں کہیں سپورٹ بنائے وہاں خریداری کرنی چاہیے۔