+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2023 17:00:19
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 17500 جبکہ کراچی 17600/ جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 294 کی سطح پر ہے ایکسپورٹ میں۔ ڈالر کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی کم ہوئی ہے۔ لیکن مجموعی طور پر ایکسپورٹرز خریدار ہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ایکسپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تقریباً ایک لاکھ ٹن تل پاکستان سے ایکسپورٹ ہو چکا ہے۔ جبکہ کوریا کا آج 2000 ٹن کا ٹینڈر جاری ہوا ہے۔ دس اکتوبر تک ایکسپورٹرز بولی دیں گے۔ دوسرا ٹینڈر یکم دو اکتوبر کو جاری ہو گا تقریباً 6600 ٹن کا۔ فل الحال انڈیا اور نائجیریا کے ریٹ پاکستان سے اوپر ہیں۔ تاہم جب ٹینڈر کی بولی لگ جائے گی تب پتا چلے گا کس ملک نے ٹینڈر میں مال دیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پندرہ اکتوبر تک لوکل ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوکل ڈیمانڈ کے وقت مارکیٹ اچھی ہو جانی چاہیے۔