پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ریٹ 100 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 14600 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ ستمبر 15200/250 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فل الحال ضرورت کے مطابق کام کریں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ لیول پر انتہائی سختی ہے۔ ابھی حالات سازگار نہیں ہیں۔ فل الحال تو ستمبر کے سودے سیٹل ہونے میں 15 دن باقی ہیں لیکن ماہرین کے مطابق ستمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ کا وقت قریب آے گا مارکیٹ مزید مندہ ہو سکتی ہے کیونکہ جنہوں نے ستمبر کے سودے بے تحاشہ لئے ہوے ہیں ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست ہونا چاہیے۔ اگر آخری تاریخوں میں آپ کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہ ہو تو سودے مارکیٹ میں نیلام ہوتے ہیں اور اونے پونے ریٹ میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس لئے احتیاط سے کام کریں۔