+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 13 2023 18:14:40
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 17500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی 17600/700 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں تقریباً 37 ہزار ٹن تل ایکسپورٹ ہوا ہے پاکستان سے۔ جبکہ ستمبر کا ابھی ڈاٹا آیا نہیں ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ستمبر میں بھی 50 ہزار ٹن شپ ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کوریا کا ایک ٹینڈر 20 ستمبر کو جبکہ دوسرا ٹینڈر یکم اکتوبر کو ہے۔ 20 ستمبر کو 2 ہزار ٹن جبکہ یکم اکتوبر کو 6600 ٹن کا ٹینڈر ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی منڈیوں میں ابھی آمد آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اکتوبر سے پاکستان کی لوکل کھپت بھی شروع ہو جاے گی جو 15 فروری تک رہے گی۔ اس لئے تل میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔