پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ نئی کنری منڈی میں 19000 روپیہ من۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں 3 ماہ کے ادھار پر 20500 جبکہ 4 ماہ ادھار پر 22000 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی کے ایکسپورٹرز بھی خریدار ہیں۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 25 ستمبر تک خریداری کا وقت ہے اس کے بعد مارکیٹ گھوم جاے گی تیزی کی جانب۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی ٹائیٹ ہے۔ اور پوری دنیا پاکستان سے ہی خریداری کر رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی کی مصالحہ جات کمپنیاں بھی خریدار ہیں۔ اگست کے مہینے میں تقریباً 85/95 کنٹینر ایکسپورٹ ہوے ہیں۔ ستمبر کا ڈاٹا ابھی آیا نہیں ہے۔ لیکن ایکسپورٹرز خریدار ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں اسٹاکسٹ بھی بھرپور خریدار ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔