+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 11 2023 14:18:42
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 15400 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں لیکن ریڈی میں کام کاج نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں کے ریٹ 15700/800 تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ریٹیل میں ڈیمانڈ بالکل نہیں ہے لوگوں نے کافی زیادہ خریداری کی ہوئی ہے اور دوکاندار حضرات اپنا اپنا مال فروخت کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال اپنا مال ہی فروخت کرنا چاہیے نئی خریداری سے پرہیز ہی بہتر ہے۔ فل الحال مارکیٹ 300/400 اوپر نیچے چلتی رہے گی لیکن ستمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ کے وقت دباؤ آ سکتا ہے ابھی چونکہ ستمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ میں تقریباً 20 دن بقایا ہیں لیکن جب ستمبر کی تاریخیں سیٹلمنٹ کے نزدیک آئیں گی تو مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ دوسری جانب سندھ کی ملیں ڈیلرز کو مال اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں اسی لئے سندھ میں سیلنگ پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔