پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 90000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ جبکہ فیصل آباد مندی میں 92000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 94000/95000 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین زیرے کی بکنگ 7750 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جس حساب سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی آئ ہے اس حساب سے لوکل میں اتنی تیزی نہیں آئ ہے۔ لوکل میں لوگوں کے جزبات ٹھنڈے ہیں۔ انویسٹرز بھی نفع پکا کر کے سائڈ پر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب کرنسی بھی مضبوط ہوئ ہے۔ 3 دن پہلے تمن 148 تک تھا آج 162 ہے۔ جو دبئ کے ذریعے انڈین مال آتے ہیں انہں درہم میں رقم دی جاتی ہے۔ درہم بھی 82 کا تھا 72 کا ہو گیا ہے۔