+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 09 2023 10:53:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 170 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں مال زیادہ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 600 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 197 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ اور بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے انویسٹرز مال لے جاتا ہے۔ دوسری جانب لوکل میں پچھلے چھے مہینے سے مارکیٹ ادھر ہی 170 کے قریب گھوم رہی ہے۔ کبھی 10/12 روپے اوپر ہوئ ہے اور کبھی 10/12 روپے نیچے۔ ایسے میں جن لوگوں نے 45 دن پیمنٹ پر مال لیے ہوتے ہیں ان کا ٹائم پورا ہونے کی وجہ سے سودے سیٹل ہوتے ہیں اور مارکیٹ سست رہتی ہے۔ تاہم مجموعی طور کالے چنے میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اس بار گرم نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے کیونکہ یہاں مال سستا مل رہا ہے۔